الیکشن کمیشن کی طرف سے اترپردیش اسمبلی کے لئے 67 سیٹوں پر دوسرے مرحلے
کے انتخابات کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی اس مرحلے کی نامزدگی
کاعمل شروع ہو گیا۔ریاست کے چیف الیکشن افسر ٹی وینکٹیش نے آج یہاں یواین آئی کو بتایا کہ
مغربی اتر
پردیش کے 11 اضلاع کے تحت آنے والی ان 67 اسمبلی سیٹوں کے لئے 11
بجے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہو
گیا۔چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ آزاد امیدوار کمیشن کی طرف سے مقرر 'مفت سمبل' میں سے کسی ایک انتخابی نشان کو منتخب کر سکتے ہیں۔